ابنا: عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی ساٹھ سال کی عمر کے بعد فوج کا حصہ نہیں رہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر کرسکتے ہیں لیکن ملازمت میں توسیع نہیں کرسکتے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے تھری کے تحت قابل سماعت نہیں کیونکہ عدالت افواج پاکستان کی سروس سے متعلق معاملات نہیں سن سکتی۔
.....
/169